اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امن فوجیوں کی طرف سے مبینہ جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی قرارداد منظور کر لی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اس قرارداد کے مطابق جنسی زیادتی اور استحصال
کے مصدقہ شواہد ملنے پر امن فوجیوں کو کارروائی کے لیے واپس بلا لیا جائے گا۔
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سمانتھا پاور نے اس قرارداد کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پیغام ملتا ہے کہ جنسی زیادتی کے واقعات پر ذمہ دار عناصر کو سزا ضرور ملے گی۔